بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان تیار ہے، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے، ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت امن کے لیے سنجیدہ نہیں، جب صوبے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کرپشن میں سر تک ڈوبے ہوئے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ علی امین کو اسلام آباد سے جو ٹاسک ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح پورا کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفر پر منڈی لگی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کہا کہ
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ک جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ۔دھماکہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریکسیو انتظامیہ نے کہا کہ ملبے سے ابھی تک 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت
Ansa Awais Content Writer