کشمیر رکن اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اور انکے نمائندوں کو مفاہمت اور فیصلے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس جموں میں جاری ہے، جسے پہلگام دہشت گرد حملے کے پس منظر میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعلٰی سریندر کمار چودھری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں حملے کی مذمت کی گئی اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کشمیر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ یوسف تاریگامی نے سوال اٹھایا کہ سکیورٹی نظام پر کنٹرول رکھنے والے ذمہ دار افراد کو ایوان میں کیوں نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان تو طلب کیا گیا لیکن انہیں نہیں بلایا جن کے ہاتھوں میں کشمیر کی سکیورٹی کا کنٹرول ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے گودی میڈیا کے کردار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عوامی گفتگو کا رخ جلد ہی مذہبی تنازعات کی طرف موڑ دیا جاتا ہے جبکہ اصل توجہ عوام کی حفاظت پر ہونی چاہیئے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ مسئلہ مذہب کا نہیں ہے، اصل خطرہ ہندوستان میں بسنے والے عام شہریوں کو ہے، ہم جموں و کشمیر کے لوگ خطرے میں ہیں۔

یوسف تاریگامی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے لینے اور عوام کے خدشات کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ سنجیدگی سے اس پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اور ان کے نمائندوں کو مفاہمت اور فیصلے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ یوسف تاریگامی نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر اصلاحی اقدامات نہیں کئے گئے تو جو عناصر ہمارے لوگوں کی زندگیاں چھین رہے ہیں وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ قبل ازیں اجلاس میں پہلگام میں مارے گئے سیاحوں کو خراج پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے قرارداد پیش کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور گھوڑے بان سید عادل حسین کی قربانی کو بھی خصوصی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوسف تاریگامی نے کشمیر کے لوگ نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو

عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی ثبوت شیئر نہیں کئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری بھارت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے سمیت کئی شکایات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف
  • امن کیلیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، یوسف گیلانی
  • عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے‘ محمد یوسف
  • بھارت کی بڑھتی ہوئی تنہائی
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے‘محمد یوسف
  • بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو
  • علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے دشمن؟ کیا شہباز حکومت بھی خطرے میں ہے؟
  • لاہور شہر میں پالتو شیر بے قابو ،حملے میں 2بچے اور خاتون شدید زخمی
  • پارٹی کو تجویز دی ہے حکومت میں شامل ہوں یا عوام میں جائیں، یوسف گیلانی