لاہور میں لوٹ مار کا انوکھا واقعہ، بزرگ شہری دم درود کے نام پر 40 لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لاہور میں لوٹ مار کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جادو ٹونہ ختم کرنے کے بہانے بزرگ ڈاکو 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے عتیق اسٹریٹ میں ایک بزرگ شہری پانی پینے کے بہانے شہری سیف الرحمن کے گھر کے باہر رکا اور پھر دم درود کے بہانے اہل خانہ کو ہیپناٹائز کر کے 9 تولے سونا،سات لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا۔
وحدت کالونی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف شہری سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ بزرگ خاتون کو گلے لگا کر کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل
پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔
ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی، اس دوران موقع پر موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی جذباتی ہوگئے جب کہ ضعیف خاتون اہلکار کے سینے سے لگ کر روتی رہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احترام و محبت بھرے تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔