آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
کیونکہ صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.
سرکاری ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ ممکنہ طور پر صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان کا بجٹ 16 جون کو پیش ہونیکا امکان، کابینہ اجلاس طلب
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔