ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
اسلام آباد:کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔
بس کے کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔
اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔