بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں اپنے معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی   سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے بین الاقوامی مرکز کی تعمیر کا تاریخی مشن انجام دیتا ہے اور ہمیں عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی  ہائی لینڈ کی تعمیر  کو تیز تر کرنا ہوگا۔ منگل کے روز شی جن پھنگ  ’’ماڈل انوویشن سینٹر‘‘کے ،معائنے کے لئے  شنگھائی پہنچے تھے، جوکہ شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے لئے ایک پیشہ ورانہ انکیوبیشن اور تیزرفتار پلیٹ فارم ہے جہاں 100 سے زیادہ کاروباری ادارے موجود ہیں۔

 

شی جن پھنگ نے ویڈیو کلپس کے ذریعے شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، متعلقہ  انٹرپرائز پروڈکشن اور آپریشن کا تعارف  سنا اور شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی فعال ترقی کے عملی نتائج  کو سراہا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین مکمل صنتی نظام کا حامل اور  ڈیٹا کے وسائل سے مالا مال ملک ہے، جہاں مارکیٹ کے مواقع اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ہمیں  پالیسی سپورٹ اور ٹیلنٹ کی تربیت کو مضبوط بناتے ہوئے زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد اعلی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرنی ہوگی.

بڑے ماڈل کے صنعتی نظام کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی صنعت کو  ترقی دینےکے کامیاب تجربے کا  جائزہ لیتے ہوئے ریسرچ اور تحقیق  پر مزید زور دینا ہوگا اور مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کے تمام پہلوؤں میں سرفہرست رہنے کی کوشش کرنی ہوگی  تاکہ رول ماڈل کا نمونہ پیش کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک جوان شعبہ بلکہ اور نوجوانوں کا شعبہ بھی ہے۔ چینی قوم کی عظیم  نشاۃ ثانیہ کو  عملی جامہ پہنانے کے لیے ہماری امیدیں  نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی شنگھائی میں شی جن پھنگ

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا