لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں۔ یکطرفہ اقدامات بھارت کی اپنی آبی سکیورٹی کے لیلئے بھی نقصان دہ ہیں،ماضی میں تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے معاہدے کی معطلی

پڑھیں:

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری کے  معاہدے پردستخط ہوگئے،معاہدے پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل،پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

 اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے،اس موقع پراجلاس میں وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب ۔ گورنر  اسٹیٹ بینک  اور دیگر حکام بھی شریک تھے،یہ  شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف شامل تھے جبکہ  وفد نے وزیراعظم شہباز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر دفاع  خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ، بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا
  • ’سندھ طاس معاہدے کی معطلی اشتعال انگیز اور غیر قانونی‘
  • نوشکی: ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
  • عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ
  • بھارت کسی صورت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اشتر اوصاف
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط
  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ