اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری جلد میڈیا کو بتائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے پیچھے بھارت کے بہت سے عزائم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرارت کی تو محسن نقوی بھارت نے

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام کے مقابلے جہاں کوئی محاذ ملے گا، مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
  • محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق
  • وانا میں دھماکہ، وزیرداخلہ کا قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہارِ افسوس
  • وزیرداخلہ کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی