سٹی 42 :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد،وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی،پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان کے موقف،فیصلوں سے آگاہ کیا،حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان کے اصولی موقف کی تائید،بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 29 اپریل،  2025

  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے ،کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
  محسن نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے،سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان ہیں،پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد:

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم شبہاز شریف نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے  غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کو ختم کرنے اور بھوک سے سسکتے بچوں اور خواتین سمیت فلسطینی بہن بھائیوں تک اشیائے خوردونوش کی ترسیل بحال کرنے کے حوالے سے ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کا شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم اور دنیا کے ہر فورم پر  اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی آواز بن کر ان پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں حکومت پاکستان غزہ میں ظلم کا شکار فلسطینی بہن بھائیوں کو سفارتی ذرائع سے امدادی سامان پہنچاتی رہی، وہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک گیر مہم چلا کر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی۔

وزیرِ اعظم نے امیر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے اس احسن اقدام اور کوششوں کو سراہا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور اپیل کی ہے وزیراعظم پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے غزہ میں  جنگ بندی، غذائی امداد کی فراہمی کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  فلسطینی عوام اور پورا عالم اسلام پاکستان اور اس کی قیادت سے بڑی امیدیں رکھتے ہیں، اس لیے وزیر اعظم اسلامی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری سے خصوصی رابطہ کریں اور لیڈنگ رول ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان لانگ مارچ‘ اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے‘حافظ نعیم الرحمن
  • وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ
  • ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے، اس پر عمل نہیں ہوتا، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ روک دیا گیا، 2 نائب امرا سمیت 11 کارکن گرفتار
  • آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار
  • پاکستان غزہ کے عوام کی مدد کے لیے کردار ادا کرے، حافظ نعیم کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ