پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔ ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا ہے، جو پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے، آج ہی پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں گرایا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ ایکشن حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔ بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
امریکی سینیٹر سے معاشقے کا دعویٰ کرنے والی لڑکی کو کس کام کی بھاری رقم ملتی تھی؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔