پہلگام فالس فلیگ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا، ایک روز میں تعداد 2ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا، ایک روز میں تعداد 2ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا،بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے ،اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت، بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھارت، بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظر عام پر،ڈی جی آئی ایس پی آر کل دوبارہ... ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج نے مار گرایا ایک اور
پڑھیں:
فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی ایک اور بیٹی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
GUJRANAWALA:گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں فوڈ پوائزنگ کے دلخراش واقعے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی چودہ سالہ بیٹی ایمن فاطمہ بھی چل بسیں، جس کے بعد اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایمن فاطمہ دو دن سے چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
اس سے قبل نوید پہلوان کے دو دیگر بچے 11 سالہ نور فاطمہ، 8 سالہ حیدر اور 5 سالہ جنت بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا جب نوید پہلوان کی اہلیہ اور ان کے 6 بچوں نے سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران مقامی فاسٹ فوڈ کھایا۔
کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فوڈ پوائزنگ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ دکانداروں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تاحال حتمی تجزیاتی رپورٹ جاری نہیں کی گئی کہ کھانے میں کون سا مضرِ صحت مادہ شامل تھا۔