پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
مظفرآباد/راولپنڈی:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے، جن میں سے ایک کو ستوال سیکٹر اور دوسرے کو مناور سیکٹر (بھمبر) میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹرز پاکستانی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ماڈل کا تھا، جو جدید جاسوسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔صبح کے وقت بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر نشانہ بنایا تھا، جو مناور سیکٹر میں سرگرم تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہی ہیں بلکہ خطے کے امن کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعات پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور ہمہ وقت چوکسی کا ثبوت ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹر پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے، اس حوالے سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری نے اہم بیان جاری کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین مزید کیبلز آئندہ 12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کو یورپ سے منسلک کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔