Islam Times:
2025-07-29@15:07:38 GMT

قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں، فیصل واوڈا

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں، فیصل واوڈا

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قابل آرمی چیف قسمت سے ملتا ہے، قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ملک کو آج اتحاد کی ضرورت ہے، میں نے تجویز دی تھی تمام لیڈران کو اکٹھا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اجلاس میں بلایا جاسکتا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کا کام ہے ملک میں یکجہتی پیدا کرے، فیصل واوڈا نے تجویز دی کہ قوم سے خطاب وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کر دیں زیادہ مزہ آئے گا، وزیراعظم بھی خطاب کر دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے نے کہا کہ آرمی چیف

پڑھیں:

نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کرم دین گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا ہمیں صبر، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ پڑھانی چاہیے۔ امام حسینؓ کی زندگی عدل، تقویٰ، علم، حلم، سخاوت، رحم دلی، اور بردباری سے بھری ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع
  • پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے: فیصل کریم کنڈی
  • اب ہم پختونخوا میں عدم اعتماد کرکے دکھائیں گے، گورنر کے پی فیصل کنڈی
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے، پھر کوئی ایک وزیر بھی پاکستان میں نہیں ہوگا، فاروق ستار
  • پاکستان میں ٹریفک حادثات، ہر چھ منٹ بعد ایک فرد ہلاک
  • ہمیں سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے، علیمہ خان
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وزیر خارجہ کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دے دیا