عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے،8سے 9فیصد پرٹیکس معاملات نہیں چل سکتے،انرجی سیکٹر میں بہتری کیلئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں،عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پری بجٹ سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دورہ امریکا میں بہت ساری کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں،ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،ملک میں میکرو اکنامک استحکام کم عرصے میں آیا، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، ان کاکہناتھا کہ سٹرکچرل ریفارمز کریں گے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے،امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔
بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کی دھمکی پر ہنگامہ لیکن پاکستانی خود زیرزمین پینے کے صاف پانی کا کیا استعمال کررہے ہیں؟ جان کر ہی ہرپاکستانی شرم سے پانی پانی ہوجائے
وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا، مختلف شعبوں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کی گنجائش نہیں،8سے 9فیصد پرٹیکس معاملات نہیں چل سکتے،ٹیکس دہندگان کیلئے نظام آسان سے آسان بنانا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ انرجی سیکٹر میں بہتری کیلئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں،عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے،بجٹ میں ٹیکس کی بہتری کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے ،پوری کوشش ہے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم ہوں،امریکا میں زیادہ تر پارٹنرز نے پالیسیاں جاری رکھنے کیلئے کہا ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔