فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری، کراچی تا راولپنڈی سامان کی ترسیل کتنے دنوں میں ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ریلوے کا خشک پورٹ چیمبر کو آؤٹ سورس کیا جائے گا اور اس سے نہ صرف کاروباری ترقی ہوگی بلکہ قومی خزانے میں بھی اضافہ ہوگا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبہ نہ صرف پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف ڈیڑھ سال میں وہ کام کیے ہیں جو پچھلے 20 سالوں میں نہیں ہو سکے، ہم اپنے وسائل کا بہترین استعمال کر کے پاکستان ریلوے کو ایک نیا اور طاقتور راستہ دکھا رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے تمام ریلوے ڈویژن میں روڈ شو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈی ایس کو ہدایات دیں کہ وہ متعلقہ چیمبرز آف کامرس سے ملیں اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے ایک مضبوط اشتراک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان ریلوے کے مستقبل کو بہتر بنائیں گے اور شراکت داری کے نئے دروازے کھولیں گے۔
حنیف عباسی کہا کہ ہم نے راولپنڈی کے تین اسٹیشنز کی صفائی کا معاہدہ RWMC کے ساتھ سستے نرخوں پر کیا۔ صفائی نصف ایمان ہے، اپنے مسافروں کے لیے بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک ایسا ورثہ بنا رہے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوگا۔ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم اپنی ذمہ داریوں کو درست انداز میں پورا کر رہے ہیں اور پاکستان ریلوے کے مستقبل کے لیے ایک نیا آغاز کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے حنیف عباسی فریٹ ٹرین نے کہا کہ ریلوے نے انہوں نے رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
سامان روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کی۔ حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا، اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی جس میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2127 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔