فائل فوٹو۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوف زدہ ہے، بھارت آج تک پاکستان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، بھارت جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ مودی حکومت کے اقلیتوں پر ظلم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت ماضی میں بھی جعلی آپریشن کرتا رہا ہے۔ 

شرجیل میمن نے کہا بھارت کے جنگی جنون سے پاکستان ڈرنے والا نہیں، پہلگام ڈرامہ بھارت نے خود رچایا۔ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سب کے سامنے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی کی مثالیں سب کے سامنے ہیں، بھارتی الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔ 

شرجیل میمن نے کہا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن آج بھی پاکستان میں گرفتار ہے، بھارت اور اس کے عوام کےلیے جنگ خودکشی کے مترادف ہوگی، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور ہتھیار ہیں۔

انھوں نے کہا بھارتی میڈیا نے تمام معاملے کی شرمناک کوریج کی ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کا پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان سے ڈرتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا نام نہاد جمہوری بھارت نے پاکستانی میڈیا ہاؤسز اور یوٹیوبرز کو بلاک کر دیا ہے، ہمارے ملک میں تو کوئی چیز بلاک نہیں ہوئی، ہماری فضا آزاد ہے، بھارت میں اس وقت ڈر اور خوف کا عالم ہے۔

انھوں نے کہا بھارت کی ٹانگیں اس وقت بری طرح کانپ رہی ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان پر اگر کسی نے میلی آنکھ رکھی تو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا پاکستان ایک طاقتور، خود دار اور ایٹمی ریاست ہے، سندھ طاس معاہدے پر جواہر لال نہرو کے دستخط آج بھی گواہ کے طور پر ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا انھوں نے کہا نے کہا بھارت نے کہا کہ

پڑھیں:

عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔"

شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ عمر ایوب کی وفاداریاں ہمیشہ بدلتی رہی ہیں اور وہ نہ صرف سندھ بلکہ اپنے قائد عمران خان سے بھی مخلص نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سندھ تو دور کی بات، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں۔"

پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمر ایوب اس وقت پی ٹی آئی کے اندر اپنا علیحدہ گروپ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ وہ پارٹی کے اندر اپنی اہمیت بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ "عمر ایوب جیسے پی ٹی آئی کے کچھ لیڈران مسلسل دعاگو ہیں کہ ان کی پارٹی کے بانی ہمیشہ جیل میں رہیں اور وہ اپنی دکان چمکاتے رہیں۔"

شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر شناخت پیپلز پارٹی نے ہی دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی، شرجیل میمن
  • پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے: شرجیل میمن
  • اس وقت پاکستانی قوم کا بچہ بچہ جنگ کیلئے تیار ہے؛ شرجیل انعام میمن
  • بھارت کی بین الاقوامی میڈیا میں سبکی
  • سندھ تو دور کی بات عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ہی سچے نہیں، شرجیل انعام میمن
  • عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں، شرجیل میمن
  • عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل
  • عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں: شرجیل میمن