بلوچ عوام محب وطن اورملک کے خیر خواہ ہیں، سردار زادہ میر سعید جان لانگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بلوچ عوام محب وطن اورملک کے خیر خواہ ہیں، سردار زادہ میر سعید جان لانگو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)نامور سیاسی و سماجی رہنما سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں بلوچ عوام اور خاص طور پر لانگو قبائل کے افراد اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، بلوچ عوام محب وطن اورقربانیاں دینے والیاور اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی بھر پور خدمات پیش کرنیوالوں میں سے ہیں، بلوچ عوام امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں میر زادہ سعید خان لانگو کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے حوالے سے یہ غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے کہ وہ ملک مخالف ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے، بلوچ عوام کی اکثریت اس ملک اور پاک فوج سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے، مٹھی بھر گمراہ اورملک دشمنوں کو اکثریت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام جنگ کیخلاف ہیں تاہم اگر خدانخواستہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی ہٹ دھرمی سے ایسی کوئی نوبت آئی تو بلوچ عوام اور لانگو قبائل خاص طور پر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ فرنٹ لائن کھڑے ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان بھارت کی دھمکی سنجیدہ لے رہے ہیں، مسلح افواج ہر وقت تیار رہتی ہیں، عطا تارڑ وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ، پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات مسترد، غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب، آگے کہاں جانا ہے یہ ہم بتائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچ عوام
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق