بھارت ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس متعلق اپنا کردار ادا کریں، وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان رہا ہے
پڑھیں:
بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: آرمی چیف فیلڈ مارشل
ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان جیسے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ان تنظیموں کا انجام بھی وہی ہو گا جو بھارت نے پہلے بھگتا، ان شاء اللہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نہ تو کسی مذہب کے نمائندے ہیں، نہ کسی فرقے یا قوم کے، اور ان کے خلاف ایک متحد قومی موقف اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے، انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط قومی حکمت عملی کے ذریعے ہی صوبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، نشست کے اختتام پر ایک جامع اور بے تکلف مکالمہ بھی ہوا، جس میں ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف سے مختلف امور پر سوالات کئے،،
سبزہ زار: گھریلو ناچاقی پر خاتون نےخودکشی کر لی