اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

اس حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب کل رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔

5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری

اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

اس حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں(صدر،وزیراعظم)

انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے،بیان

صدرمملکت آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔صدرنے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، میں حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔ شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت اور عالمی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
  • مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
  • ایران اسرائیل کشیدگی، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی
  • پاکستان کو FATF میں سفارتی فتح کیسے ملی ،عالمی برادری نےبھارتی پراپیگنڈےپر کیوں توجہ نہیں دی
  • اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں(صدر،وزیراعظم)
  • ایران اسرائیل کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توپاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے،کامران ایوب
  • ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں، اسحاق ڈار
  • ایران پر حملہ: پاکستان کا سخت ردعمل، صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی شدید مذمت
  • اسرائیلی حملوں پر عالمی ردعمل آنا شروع، آسٹریلوی وزیر خارجہ کی تشویش کا اظہار