پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے خبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

گلگت:

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری کردیا جہاں طوفانی بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ ہفتے میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث گلیشیائی سیلابوں کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز اچانک پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
  • بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گرفتار
  • بھارت کے ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
  • سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی
  • پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ختم کرنے کی تجویز پیش
  • ’’حق دو بلوچستان مارچ‘‘ لاہور پہنچ گیا: شرکاء کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
  • اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق