لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اُٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اُٹھالیا۔
گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا، یہ شاداب الیون کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی۔
میچ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم نے آلودگی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فرنچائز ٹیم سے حلف لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز
حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ "میں عہد کرتا ہوں کہ میرے لیے آج سے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کلائمٹ ایکشن کا جذبہ ہے، میں گراؤنڈ پریکٹس اور اپنی روز مرہ زندگی میں ماحولیاتی ذمہ داری بھرپور نبھاؤں گا، میں خود بھی پانی کے ضیاع کو روکنے، اسکے استعمال اور بچت کی عادت کو فروغ دوں گا اور دوسروں کو بھی اس کی آگاہی دوں گا"۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں پرفارمنس؛ کون سے کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں؟
اسی طرح "درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کروں گا، دھوئیں اور کوڑا کرکٹ سے بچنے کا پیغام عام کروں گا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کروں گا اور خود بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑی نہیں چلاؤں گا، پلاسٹک کے کم استعمال اور ری سائیکلنگ کو اپنی عادت بناؤں گا اور اپنے فینز، اپنے دوستوں اور فیملی کو بھی کلائمٹ ایکشن میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا"۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم 7 میچز میں 4 فتوحات اور 3 شکستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز پی ایس ایل
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔