افواج پاکستان سے اظہار یکجحتی، گوجرانوالہ کے علمائے اکرام کی طرف سے ریلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجحتی کیلئے سول سوسائٹی، علمائے اکرام اور تاجر برادری کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی ۔
ریلی کے شرکا نے باآوازِ بلند کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں جوڑے کا قتل: گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنے کا کہا ہے۔ قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔