جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے پہلے ہمیں افغانستان کا سوچنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہم نے اپنے تعلقات بہتر کیوں نہیں کیے؟

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک بھارت کی حمایت والی حکومتیں آئیں، جب تک سیاسی قیادت ساتھ نہیں ہوگی سفارتی کامیابی ممکن نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی دفاع کےلیے سب مجاہد بن گئے ہیں، اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی، ہم اپنے معاملات کو سلجھانے کی بجائے الجھا رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو بسانے، آباد کرنے کی بات کی گئی، اسرائیلیوں کو جبراً فلسطین میں آباد کیا گیا، فلسطین معاشی طور پر کمزور تھا پھر کیوں وہاں یہودیوں کو آباد کیا گیا، اب یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے زمینیں بیچیں، یہودی آباد ہوگئے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس امریکا، یورپ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، نہ اقوام متحدہ کو سنا جا رہا ہے نہ عالمی عدالت کو سنا جا رہا ہے، عالمی اداروں کو امریکا اور مغرب نے غیر مؤثر بنایا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں  کے  ساتھ بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں موسم کو بھی   خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سےشدید تپش والی  گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جبکہ  مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش اور ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔  پنجاب کے شہر پھالیہ میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ فیروزوالا میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لالیاں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیئے، امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
  • اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
  • ہمارے بغیر حکومتی بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، فضل الرحمان
  • اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، اُمت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے: مولانا فضل الرحمان
  • اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
  • اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
  • جے یو آئی کے بغیر حکومتیں بنتی نہیں یا چلتی نہیں، مولانا فضل الرحمان
  • جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘مولانا فضل الرحمان
  • سندھ کا بجٹ پیش ہونے سے ایک دن پہلے ہمیں کم پیسوں کا کہا گیا، مراد علی شاہ
  • اسلام آباد پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔