190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل رواں برس میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل رواں برس میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں رواں برس مقرر ہوتی نظر نہیں آ رہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ڈویژن بینچ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دائر اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہونے کے بعد اپنے نمبر پر لگے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت کے خلاف 2017 کی سب سے پرانی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہے، دائر کردہ اپیلیں اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہوتی ہیں، مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑ ا دیے، عظمیٰ بخاری
ان زیر التوا اپیلوں میں سزائے موت کی 63 جبکہ عمر قید کی 73 اپیلیں شامل ہیں، 7 سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ 7 سال قید کی سزا کیخلاف 55 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کے تحت زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق مذکورہ اپیل کی سماعت 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر رجسٹرار آفس سابق وزیر اعظم عمران خان قائم مقام چیف جسٹس نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس سزا کیخلاف اپیل ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کیخلاف عمران خان کی زیر التوا کے مطابق کیس میں
پڑھیں:
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد:
ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی نہیں کی، عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Tagsپاکستان