مزدوروں کا پسینہ قوم کی معیشت کو مضبوط بناتا ہے، جام خان شورو
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اپنے پیغام میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت کا نفاذ، کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کا اجرا بھی کیا ہے، محنت کش اپنی محنت اور قابلیت سے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محنت کشوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، مزدور کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کا پسینہ قوم کی معیشت کو مضبوط بناتا ہے اور ان کی محنت سے ملک ترقی کی منازل طے کرتا ہے، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت کا نفاذ، کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کا اجرا بھی کیا ہے، محنت کش اپنی محنت اور قابلیت سے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گورنر سندھ کا یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹوکراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں عزت اور سہولیات دیں۔