برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
برا زیلیا :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ برکس کے قومی سلامتی کے امور کے لئے اعلیٰ سطحی نمائندوں اور سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کو لین دین بنانے اور بین الاقوامی تجارت کو ہتھیار بنانے اوربلیک میلنگ چپس کی تخلیق سے صرف ممالک کے درمیان اعتماد کا بحران مزید بڑھے گا اور عالمی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ بن جائے گا۔
رعایتوں سے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اور اتحاد ہی واحد امید ہے.
دوسرا، ہمیں اتحاد اور تعاون میں رہنما بننا ہوگا۔ برکس ممالک کو ایک مثال قائم کرنی چاہیے، برابری اور احترام کی صداقت کے ساتھ دباؤ اور محاذ آرائی کو روکنا چاہیے اور یکجہتی اور تعاون کے وژن سے منافع کی لالچ کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔تیسر۱، ہمیں کثیرالجہتی کا محافظ بننا چاہیے۔ برکس ممالک کو کثیرالجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہئے، اقوام متحدہ کی مرکز حیثیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنا چاہئے اور ڈبلیو ٹی او کی مرکزی حیثیت میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کو تحفظ کرنا چاہیئے ، اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہئے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین الاقوامی برکس ممالک ممالک کو کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔