بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ، میڈیا میں جنگ ٹھنڈی پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ، میڈیا میں جنگ ٹھنڈی پڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کے ذرائع ابلاغ میں جنگ کا جنون بدھ کی شام سے ٹھنڈا پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کی سرحد پر بھی فوج الرٹ کردی ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے فوجی تیاریوں کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا۔
بھارت میں پہلگام حملے کے بعد یہ بھارتی ذرائع ابلاغ ہی تھے جنہوں نے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور ریزسٹنس فرنٹ کے نام سے ذمہ داری قبول کرنے کا جھوٹا بیان بھی شائع کیا۔ انہی بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ دعوی بھی کیا کہ حملہ آوروں نے بھارتی سیاحوں کو ان کا مذہب پوچھ کر ہلاک کیا۔مودی حکومت سے کشمیر میں سیاحوں کی سیکورٹی میں ناکامی پر سوالات پوچھنے کے بجائے جنگ کا ماحول پیدا کرنے والا بھارتی میڈیا بدھ کے سہ پہر سے حیرت انگیز طور پر اپنا رخ موڑ چکا ہے۔ بدھ کی شام بھارتی ذرائع ابلاغ میں سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ بھارت میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری ہوگی۔ جنگ کی خبریں پیچھے چلی گئی تھیں۔
یہ رحجان جمعرات کی صبح بھی برقرار رہا اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں مردم شماری نمایاں خبر رہی۔ دوسری نمایاں ترین خبر بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کی مقبوضہ کشمیر آمد کی تھی جو وہاں تحقیقات کے لیے پہنچے۔ بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا تاہم تحقیقات اب شروع ہو رہی ہیں۔بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست مسترد ہونے کی خبر بھی دی۔ اور ساتھ ہی انڈیا پاکستان ایٹمی تصادم کے نقصانات کی بھی بات کی۔ بھارتی میڈیا اس سے پہلے روایتی جنگ کی باتیں کر رہا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے مسلسل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی وارننگ کے بعد اب لہجہ کافی تبدیل ہوچکا ہے۔
بھارت میں بدھ سے حالات یہ ہیں کہ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو طعنے دینا شروع کردیئے ہیں کہ وہ ٹال مٹول سے کام نہ لے اور پاکستان پر حملہ کرے۔دوسری جانب بھارت نے میانمر اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر بھی فوج کو الرٹ کردیا ہے۔ اگرچہ اس الرٹ کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر اس کا تعلق بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کے بیان سے جوڑا جا رہا ہے جنہوں نے بدھ کے روز فوج پر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
فوجی اور سول افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنی مجموعی سٹریٹجی مرتب کرنی چاہیے۔ ہمیں ہمیشہ امن کی جانب ہاتھ بڑھانا چاہیے لیکن ہمیں ہر وقت تیار بھی رہنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی علاقائی اقتصادی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم پیشگوئی آئی ایم ایف کی علاقائی اقتصادی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم پیشگوئی بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، چیف جسٹس وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار عنقریب قائم ہونے والی فری مارکیٹ سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر بھی
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی۔
پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا پوری دنیا جان چکی کہ بھارت امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔
پاکستان کی امن کی خواہش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود لکھے گا، اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔