Daily Mumtaz:
2025-09-19@12:00:36 GMT
کراچی: گلشن حدید میں بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی میں گلشن حدید سمندری بابا مزار کے قریب بس الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم گرفتار
لاہور:ڈولفن پولیس نے گلشن راوی واسا موڑ کے قریب اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن ٹیم نے بینک الارم کی بنا پر ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، ملزم اے ٹی ایم مشین کا مین لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم حبیب الحق کا تعلق ضلع باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزم کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں، ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔