منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات کیس کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا۔ ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔
چالان جمع ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت ملزم ساحر حسن کی
پڑھیں:
بٹگرام کی بیوہ خاتون کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مریم نواز سے درخواست
فائل فوٹوبٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔
بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024 کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔
خاتوں کا کہنا تھا کہ 25 جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔
صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک نے دھکے دے کر اور پولیس بلا کر ان کو وہاں سے بھگا دیا۔