غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیے اپنی ڈیجیٹل کرنسی، ارمغان نے 18 لاکھ کی 2 مائننگ مشینیں خریدیں مصطفیٰ قتل کیس، ارمغان کے خلاف مزید انکشافات سامنے آگئے ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگاعدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی کال سینٹر چلانے کہ ملزم کے خلاف
پڑھیں:
فیصل آباد: 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا، 167 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔
عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ جنید افضل ساہی کو 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تھانہ غلام محمد آباد میں درج جلاؤ گھیراؤ کے دوسرے مقدمے کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔