پاکستان میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئےنیا نظام لاگو کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلا م آباد (آئی این پی )ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا۔ نئے نظام کے تحت بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی۔
بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
آزادمارکیٹ آپریٹر ابتدائی طور پر 3ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گا جس کے بعد تعداد 11 سے زیادہ ہو گی۔ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن سید زکریا علی شاہ آزاد مارکیٹ آپریٹر کیسی ای او تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ڈائریکٹرز میں سیکریٹری پاور محمد فخرعالم، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ سجاد حیدر شامل ہیں۔وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانس میشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو 3اداروں میں تقسیم کرنیکی منظوری دی تھی۔ 3 میں سے ایک ادارہ آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹرکے نام سے قائم کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔