پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2,500 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغازمثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 113,800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور ممکنہ حکومتی اصلاحات کی توقعات کے باعث دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے ٹریڈنگ حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا۔
ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور مہنگائی کی سطح میں کمی کی امید بھی اس مثبت رجحان کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔
کاروباری برادری نے مارکیٹ کی حالیہ صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکسچینج میں
پڑھیں:
کینیا: خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان بڑھنے لگا۔ گزشتہ 40 سال کی بدترین خشک سالی کے باعث ملک بھر میں بڑی تعداد میں گائے اور بیل مر گئے۔ ملک کو 2021 ء اور 2022 ء میں مسلسل کم بارش کاسامنا رہا،جس کے بعد نیم خانہ بدوش سامبورو برادری سے تعلق رکھنے چرواہوں نے دیگر مویشیوں کی جگہ صرف اونٹ پالنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اونٹ خشک گھاس پر گزارا کر سکتے ہیں، ایک ہفتے سے زیادہ بغیر پانی کے رہ سکتے ہیں اور گائے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ دودھ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اونٹ شمالی کینیا جیسے علاقے میں ایک ناگزیر متبادل بنتے جا رہے ہیں۔