پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ، پوائنٹس ٹیبل پر کس کا کونسا نمبر ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.
کچھ دیر بعد لاہور میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا، اور یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر کس ٹیم کا کون سا نمبر ہے؟اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے 8 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست ہوئی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، قلندرز کی ٹیم کا 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، جس نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ دو میں شکست ہوئی، اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
کراچی کنگز کی ٹیم نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی اور یوں وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح پشاور زلمی کی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے، جبکہ 8 میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کا آخری نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل، کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر
یاد رہے کہ پہلی 4 ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں جائیں گی، ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پی ایس ایل پی ایس ایل فائنل ملتان سلطانز باہر وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پی ایس ایل پی ایس ایل فائنل ملتان سلطانز باہر وی نیوز میں کامیابی حاصل کی پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل لاہور قلندرز ملتان سلطانز پی ایس ایل میچز کھیل کھیل کر نمبر ہے کی ٹیم کے بعد
پڑھیں:
ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان کے بوسن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کریڈٹ کارڈ، کرپٹو کرنسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراڈ کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تقریباً 10 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔