پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔
تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر نصف سینچریاں اسکور کیں۔
پوائنٹس ٹیبلاسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے جس کے 8 پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بھی 8 ہی پوائنٹس مگر وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں اور ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز پی ایس ایل
پڑھیں:
آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا۔