ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ملتان کے سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سے بھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں 3 کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کے موڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بے قابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو1122نے کہا کہ جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہے ،ریسکیو ٹیم نے لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے چوری، کتنی مالیت تھی؟
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
یوروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب ہو سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل، 2023 میں اروشی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے سے بنا ہوا آئی فون نریندر مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔
اروشی کی حالیہ چوری سے متعلق دعووں پر سوشل میڈیا پر صارفین بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟