شہبازشریف نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، بجلی کے نرخ مزید کم ہوں گے اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔
وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے ، تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر (4743ارب روپے )کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا
وزیر اعظم نے کہا کہ مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر جب IGCEP کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات آشکار ہوئی کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے،کُل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے (IGCEP) سے نکالا جا رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
زبردست فیچر ،واٹس ایپ صارفین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کا سب سے خاص استعمال دوستوں اور اہل خانہ کو میسجز بھیجنےکے ساتھ ساتھ اس میں موجود وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی ہے۔
لیکن اگر آپ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کررہے ہوں تو پھر ان ہی کالز کیلئے آپ کو بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari ، Edge جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔