ہم افواجِ پاکستان کیساتھ چٹان کیطرح کھڑے ہیں: چوہدری انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چوہدری انوارالحق — فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں.
انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ را بلوچستان اور کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔
چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے 1 ارب کا ایمرجنسی ریسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں شائستگی اور مہذب پن کی انتہائی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
سیاسی اکابرین چوہدری شجاعت حسین کی نرم گفتار اور مفاہمت کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں