قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں، چوہدری انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے وزیراعظم اپنے آپ کو پیش کرے گا۔ اگر جارحیت بڑھتی ہے تو ایمرجنسی کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے اور اس فنڈ میں ایک ارب روپے منتقل کر دیے ہیں، آزاد کشمیر کے 13 حلقہ جات میں خوراک، ادویات اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے 13 حلقوں میں خوراک کی ضروریات 2 ماہ کے لئے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، ایل او سی پر واقع 13 حلقوں میں ادویات، نیلم، جہلم، پونچھ اور سماہنی کے لائن آف کنٹرول کے حلقوں میں روڈ کو بحال رکھنے کے لئے سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ مشینری بھی لے رہے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے، 1122 اور سول ڈیفنس کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، عوام اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور قائدین ہندوستان کے جارحانہ عزائم کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آج بھارتی قابض افواج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی ہے اور پاک فوج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے اور اب دنیا بھر میں بےنقاب ہو چکا ہے، کشمیریوں کے خون سے لکھی گئی تحریک آزادی، آزادی تک جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔