آرمی چیف کا جنگی جنون میں مبتلامودی کودوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کااسی اندازمیں جواب دینے کے لئے پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج مکمل طور پرتیاردکھائی دے رہی ہیں اوراس سلسلے میں جہلم کے علاقے ٹلہ فائرنگ رینج میں فوج کی بڑی مشقیں جاری ہیں،جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دینگے،آرمی چیف سید عاصم منیر نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دیا جائے گا جب سے پہلگام واقعہ ہواہے پاکستان سفارتی محاذکے علاوہ فوجی محاذاورمیڈیاکے محاذپربھی بھرپورسرگرم ہے،میڈیااورسوشل میڈیاکے محاذپربھارت کو بے نقاب کیاجاچکاہے اور بوکھلاہٹ میں بھارت نے پاکستانی چینلزپر پابندی بھی عائد کی ہے،آرمی چیف کا آج کادورہ اور خطاب کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے،اس حوالے سے جو فوٹیج جاری کی گئی ہیں ،ان میں واضح طورپردکھائی دیتاہے کہ پاک فوج ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیارہے،بری فوج کے علاوہ ائرفورس کی تیاریاں بھی مکمل ہیں اور ہمارے شاہین 2019کی تاریخ دہرانے کے لئے بھی بے تاب ہیں تاہم اس صورت حال میں عالمی سطح پرکئی ممالک خطے کو جنگ سے بچانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں،اس سلسلے میں امریکی وزیرخارجہ کے وزیراعظم شہبازشریف اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکرسے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد امریکی ترجمان کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہے ،امریکہ نے دونوں ممالک پر زوردیاہے کہ وہ صورتحال کوبہتربنائیں،کشیدگی کم کریں اور واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کریں،اس واقعہ کے حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی منصوبہ بندی بھی بے نقاب ہوئی ہے اور خفیہ دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن سے یہ بات ایک بارپھرواضح ہوگئی ہے کہ یہ سارا فالس فلیگ آپریشن بھارتی حکومت کااپناکیادھراہیاوراس دستاویزمیں یہ بھی انکشاف کیاگیاہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ واقعہ کے36گھنٹے بعدبناناہے اور اس میں آئی ایس آئی کو ملوث قراردیناہے تاہم واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آردرج ہوگئی اوربھارتی میڈیااور حکومت نے توپوں کارخ پاکستان کی طرف کردیا،ان دستاویزات کے لیگ ہونے کے بعدبھارتی حکومت نے تحقیقات کاحکم بھی دیاہے ان دستاویزات میں بی ایل اے کے ساتھ را کے خفیہ رابطوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں،سفارتی محاذپردیکھاجائے توعالمی دنیا بھارت کے بیانیے کوتسلیم نہیں کررہی اور نیویاک ٹائمزہویادیگرعالمی میڈیا،ان کی رپورٹس کے مطابق امریکہ ،چین ،روس اوربرطانیہ نے اس واقعہ سے متعلق بھارتی حکومت کے بیانیے کو مستردکردیاہے اور اسے اہمیت نہیں دی کیونکہ پاکستان کے مبینہ طو رپرملوث ہونے کاکوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف واقعہ کے کے لئے ہے اور
پڑھیں:
بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا،سرحد سے متصل کئی دیہات خالی کروالئے
سرینگر(اوصاف نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک – بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لئے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیئے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانےکیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم