فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریاست کے خلاف پروپییگنڈا کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاوس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت محض خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، خیبر پختونخوا کے وسائل ریاست کے  خلاف استعمال ہورہے ہیں، یہ خاموشی محض غفلت نہیں بلکہ ایک سنگین سوال کو جنم دیتی ہے۔

گورنر نے کہا کہ بطور گورنر میں علی امین گنڈاپور سے سوال کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ قوم آنکھیں کھولے اور جان لے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر خاموشی بھی جرم ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں، ایک آڈٹ رپورٹ میں 40 ارب روپے کا غبن سامنے آیا ہے، وزرا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات عائد رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: کوہستان میں سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے خردبرد، معاملہ کیا ہے؟

نیب نے خیبر پختونخوا کے دورافتادہ اور پسماندہ ضلع کوہستان میں سرکاری فنڈز میں خردبرد کی شکایات پر انکوائری شروع کر دی ہے، جس میں نیب کو 40 ارب روپے کی خردبرد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

نیب ذرائع نے انکوائری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے اجازت ملنے کے بعد پشاور سے ایک ٹیم کوہستان سے سرکاری دستاویزات اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واپس آچکی ہے، ابتدائی شواہد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ خردبرد کا بڑا اسکینڈل ہے۔

سرکاری بینک سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد

نیب خیبر پختونخوا نے مالی اسکینڈل پر تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا ہے اور رابطہ کرنے پر بھی بات کرنے سے بھی گریز کیا، تاہم نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیب کے ایک افسر نے انکوائری کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب کو کچھ خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ کوہستان میں سرکاری فنڈز میں خردبرد کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، ابتدائی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ہیڈ کوارٹر سے انکوائری کی اجازت ملی۔

نیب افسر کے مطابق، اب تک کی پیش رفت کے مطابق خرد برد کے معاملات داسو میں واقع سرکاری بینک کے اکاؤنٹس سے جڑے ہیں، جن میں چیکس بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

مشکوک اکاؤنٹس، ڈمپر کے نام تعمیراتی کمپنی

نیب ذرائع نے بتایا کہ مبینہ خردبرد کا معاملہ 5 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے، انہوں نے بتایا کہ اس انتہائی پیچیدہ نوعیت کے معاملے نے نیب کے تفتیش کاروں کو بھی الجھا رکھا ہے۔

کوہستان سے دستیاب دستاویزات کے مطابق ایک شخص کے نام پر اکاؤنٹس ہیں جن میں سرکاری اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی گئی، مزید تفتیش سے پتا چلا کہ وہ شخص ڈمپرڈرائیور ہے اور اس کے نام پر ایک جعلی تعمیراتی کمپنی بھی رجسٹرڈ ہے، جس کے ذریعے خردبرد کی جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اکاؤنٹس سے چیکس کے ذریعے رقوم خردبرد کی گئی ہیں جس میں 50 سے زائد بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے، جن کی نشاندہی کے بعد ان کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ایک ضلع کے اکاؤنٹس میں 5 سال میں 40 ارب کہاں سے آئے؟

نیب افسر سے جب سوال کیا گیا کہ ایک وہ بھی کوہستان جیسے پسماندہ ضلع کے بینک اکاؤنٹس میں پانچ سال کے دوران 40 ارب روپے کیسے آئے، تو ان کا کہنا تھا کہ موصولہ شکایات کے مطابق بڑے پیمانے پر خردبرد کا معاملہ تھا، تاہم نیب کی ٹیم اب معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوہستان میں ڈیم کا میگا پراجیکٹ جاری ہے، جس میں زمین اور دیگر ادائیگیوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری کیے گئے تھے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ نیب انکوائری مکمل ہونے کے بعد واضح ہو گا۔

’یہ اربوں کی خردبرد کا معاملہ ہے اور اس میں صرف کوہستان کی سطح پر ہی نہیں بلکہ صوبائی سطح تک کے بااثر افراد کا بھی ہاتھ ہے، مذکورہ بینک اکاؤنٹس میں مختلف مد میں کئی سالوں سے فنڈز جا رہے تھے اور کوئی احتساب نہ ہونے کی وجہ سے خردبرد جاری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بینک اکاؤنٹس خرد برد خیبر پختونخوا ڈمپرڈرائیور سرکاری فنڈز کوہستان نیب

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ ہاؤس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا الزام
  • آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمن کے آلہ کار، کے پی گورنر کا وزیراعلیٰ سے سوال
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا
  • خیبر پختونخوا: ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کیلئے 50 سائرن سسٹم نصب
  • گورنر خیبر پختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں بڑا مالی اسکینڈل، 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا: کوہستان میں سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے خردبرد، معاملہ کیا ہے؟
  • پاکستان مخالف بیانیہ انڈیا میں بکتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • صدر ایس یو سی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے دورے