منکی پاکس پھیلاو کے خدشات، ضلع خیبر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔