وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا مثالی تعلیم دوست اقدام، پنجاب بھر کی جیلوں میں ’اسمارٹ لائبریری‘ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو ان کی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر اسمارٹ لائبریریز قائم کی گئی ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کیمپ جیل لاہور میں اسمارٹ لائبریری کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم دوست منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں ایک لاکھ کتابیں پہنچائی گئی ہیں جبکہ ہر ماہ ہر جیل میں 500 نئی کتابوں کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے۔

نور الامین مینگل نے کہا کہ قیدیوں کی تربیت اور اصلاح کے لیے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں قیدیوں کی اصلاح و فلاح کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں بہتر خوراک و ماحول کی فراہمی، جیل انڈسٹری میں تکنیکی تربیت، نفسیاتی و ذہنی صحت کی جانچ وغیرہ شامل ہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر ہر بیرک کی کتابیں دوسری بیرک سے تبدیل کی جائیں گی تاکہ قیدیوں کو نئی کتب پڑھنے کا موقع ملے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسمارٹ لائبریری میں اخلاقیات، تاریخ، اصلاحی سبق آموز، ادب، کردار سازی اور اسلام بارے کتابیں رکھی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بیرکس میں قائم سمارٹ لائبریری کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق تعلیم یافتہ قیدی دیگر 10 اسیران کو کتاب کا خلاصہ بیان کریں گے۔

تمام خواندہ قیدی دورانِ اسیری کم از کم ایک کتاب پڑھنے کے پابند ہونگے اور ہر جیل میں ماہانہ بنیادوں پر زیادہ کتابیں پڑھنے والے قیدی کو انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

ہر بیرک کا انچارج کتابوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔ اسمارٹ لائبریری پراجیکٹ کے افتتاح پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (پریزن) عاصم رضا، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن نوید رؤف، جیل سپرنٹینڈنٹ ظہیر احمد ورک اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جیل جیل لائبریری سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیل جیل لائبریری سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نور الامین مینگل اسمارٹ لائبریری داخلہ پنجاب جیلوں میں پنجاب کی بتایا کہ

پڑھیں:

سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم

—فائل فوٹو

سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔

متنازع کینالز کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب سرحد پر ٹریفک بحال ہو گئی۔

اس حوالے سے اوباڑو بار کے صدر کا کہنا ہے کہ ساتوں روز احتجاجی دھرنا مطالبات تسلیم ہونے پر ختم کیا گیا۔

وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

خیرپور میں وکیل رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے تمام کورٹس میں ہڑٹال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہا تھا کہ کینال منصوبے کا خاتمہ ہماری کامیابی ہے، تمام ساتھی تنظیموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ پر 24 گھنٹے میں سندھ حکومت سے سکھر میں ہماری کمیٹی ملاقات کرے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ...

 یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم
  • پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز
  • گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد
  • آئی پی ایل میں انجریز کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • پنجاب پولیس میں محکمانہ پروموشن کا عمل جاری
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
  • غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12 ہزار سے زائد غیرملکی ڈی پورٹ
  • نا ممکن کچھ بھی نہیں
  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم