ڈاکٹر راغب نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں، ڈاکٹر محمد راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر بھی ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف دینی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور سے حاصل کی ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ہیں، آپ پنجاب قران بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور پنجاب زکوةٰ کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ آپ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔ معاشرے میں تعلیم کے فروغ، امن و امان کے قیام اور بین المذاہب و مسالک رواداری کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ گزشتہ سال آپ کو دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے چیئرمین سٹیٹ بینک
پڑھیں:
بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر
بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو کی گئی اور را کے سابق سربراہ آلوک جوشی بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے۔
بھارتی حکومت نے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ (NSAB) کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے سابق را کے سربراہ آلوک جوشی کو چیئرمین مقرر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ میں کل سات ارکان شامل کیے گئے ہیں جن میں سابق ایئر مارشل پی ایم سنہا، لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ، ریئر ایڈمرل مونٹی کھنہ، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسران راجیو رنجن ورما، منموہن سنگھ، اور سابق آئی ایف ایس افسر وینکٹیش ورما شامل ہیں۔