ڈاکٹر راغب نعیمی اسٹیٹ بینک شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا بھی چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کی جانب سے ڈاکٹر راغب نعیمی کو شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرراغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اورزرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے رکن بھی ہیں اور ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ، ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی
پڑھیں:
نئے پاکستانی کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے، جس کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا، یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے، جس کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر دیں گے۔