پنجاب میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری کی پیشگوئی، تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 4 مئی تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ہسپتال مکمل تیاری رکھیں۔
مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو تیاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام طبی عملہ کو ایمرجنسی میں ہروقت موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، طبی آلات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:میٹا ’واٹس ایپ‘ صارفین کیلیے کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟ اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تمام ہسپتالوں گیا ہے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت. اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حیسن، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.