اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آزادیِ صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے،ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال تین مئی کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کی پریس گیلری میں موجود صحافی حضرات ایوان میں ہونے والی قانون سازی اور کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور حقائق اور سچ کو سامنے لانے کے لیے صحافی حضرات نے قابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صحافی حضرات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حقائق کو سامنے لانے کے لیے شورسزدہ علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور دیگر شورسزدہ علاقوں میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافی حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر سال دنیا میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو جاتی ہے جو قابل مذمت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صحافی حضرات کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سطح پر ایک مربوط لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ، 2017 منظور کر کے عوام کو معلومات تک رسائی کا حق دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافتی برادری نے غیر معمولی پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادیِ اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درست اور بروقت معلومات تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے ہمیشہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی ہے، اور اس سلسلے میں مزید بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات پیشہ ورانہ کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

گلگت بلتستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صدرِ مملکت کو ثقافتی ٹوپی پہنائی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باجود دور دراز کے علاقوں میں چیلنجز کا سامنا ہے,گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کیساتھ مل کر دفاع کریں گے.

 اس  موقع پرصدر پاکستان آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین