ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا ہے، جس کے بعد انہیں کوئی دوسرا اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مائیک والٹز حالیہ مہینوں میں سخت تنقید کی زد میں تھے اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یمن حملوں سے متعلق معلومات کے لیک ہونے کے بعد سامنے آیا، جس سے مائیک والٹز کی پوزیشن خاصی کمزور ہو چکی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے والٹز کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو وقتی طور پر قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے، جو بیک وقت 2 اہم ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ایک امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کی حیثیت سے اور دوسری قومی سلامتی کے معاملات میں مشیر کے طور پر۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کا نیا سفیر بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی اپنے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ میں حالیہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ نے مشی گن میں منعقدہ ایک عوامی ریلی میں اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے پر کامیاب اقدامات کا دعویٰ کیا تھا۔
اپنے خطاب صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم امریکا کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا بھارت، شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو برطرف کردیا نے قومی سلامتی
پڑھیں:
امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکا نے کینیڈا پرٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا، بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش پر 20، ترکیہ اور اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوبی افریقہ پر 30، ویتنام پر 20، وینزویلا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، سوئٹرز لینڈ پر 39، عراق پر 35، جاپان پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا، لیبیا پر 30 فیصد، میانمار پر 40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، نئے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت و سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر ٹیرف لگایا۔
سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ برکس اور روس پر جغرافیائی سیاسی اختلافات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔