بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا، ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ،آرمی چیف کا جوانوں سے خطاب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، انہوں نے یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے ۔آرمی جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے افسران اور دستوں کے بلند حوصلے ، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔اعلامیے کے مطابق اعلیٰ فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز نے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مندوب اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
دوسری جانب پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی آج رات 8 بجے نیویارک میں اہم پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے۔
اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔
بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، امریکا کا مطالبہ
فوجی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو پھر یہ ہماری چوائس ہوگی کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی پاکستانی مندوب عاصم افتخار ملاقات وی نیوز