اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر اداکارہ اونیت کور کی تصویر کو لائیک کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
واضح رہے کہ حال ہی میں ویراٹ کوہلی نے اداکارہ اونیت کور کے لیے مختص ایک فین پیج کی ایک پوسٹ کو لائیک کیا تھا۔ ان کے اس اقدام نے تیزی سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی اور بے تحاشہ رد عمل کی آمد ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے تبصروں میں ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو بھی مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
مزید پڑھیے: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
ویراٹ پہلے تو خاموش رہے لیکن بعد میں جب ان کے پوسٹ کو پسند کرنے کے اسکرین شاٹس ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے لگے تو انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے صورتحال کو بیان کیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل
ویراٹ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ لائیک کرنے کے پیچھے بالکل کوئی نیت یا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پر کوئی مفروضے قائم نہ کریں اور اس بات کو زیادہ ہوا نہ دیں۔ بعد ازاں ویراٹ کوہلی نے تصویر پر کیا گیا لائیک ڈیلیٹ بھی کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونیت کور ویراٹ کا لائیک ویراٹ کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اونیت کور اونیت کور
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بچاؤ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام ترشی کر رہا ہے جس سے ساری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ فرداً فرداً بے نقاب ہو رہا ہے، سب کو پتا چل رہا ہے کہ بھارت بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے، ہماری فوج اور دفاعی اداروں میں بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہم ہر چیز استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں جو واقعہ ہوا تھا وہ پاکستان نے کیا تھا؟ جو کینیڈا کا وزیراعظم بھارت کو برا بھلا کہہ رہا تھا، امریکا اور چین والوں کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ بھی پاکستان نے کیا تھا، کیا مودی کو گجرات کے قصائی کا نام پاکستان نے دیا، مودی نے گجرات کے مسلمانوں پر بہت مظالم کیے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ بچاؤ تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا اور دمادم قلندر ہوگا، صوبے کو آگے لے کر جانا ہے اور امن قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ہمیں اپنی بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، بجلی اور گیس مہیا کرنا چاہیے، تاجروں کو ٹیکسز کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کا مسلہ حل کرنا چاہیے۔
گونر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بزنس کمیونٹی صوبہ اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجر برادری کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.