سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ کے چونگ گوان چھون سائنس سٹی کے ساتھ بیجنگ ووکھہ سونگ وانڈا پلازہ میں “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” کی تخلیق کار کانفرنس کا انعقاد کیا، جس نے بہت سے سیاحوں کو راغب کیا۔ مقابلے کے اہم تخلیق کار، ایونٹ کے شریک منتظمین کے نمائندے، اور نیشنل اینڈ لوکل ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر، چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، پیکنگ یونیورسٹی اور بیجنگ کی لیبارٹری آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکیورٹی اینڈ گورننس کے “وژنرز” اکٹھے ہوئے۔لیبر ڈے کی تعطیلات کے دوران ، اس سرگرمی نے سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے مزید انضمام کو فروغ دینے ، روبوٹ صنعت کی ترقی اور تعطیلات کی معیشت کو بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔”سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” کی مرکزی تخلیقی ٹیم نے تمام نمایاں روبوٹ کمپنیوں، جامعات کی ٹیموں اور ماہرین کو مدعو کیا، روبوٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور انسان و روبوٹ کے ہم آہنگ روشن مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-2
استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان کی تجاویز کا احسن طریقے سے جائزہ لے گا۔
استنبول: وفاقی وزیر تجارت جام کمال ترکیہ ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کر رہے ہیں